Monday, January 9, 2012

30 story building in 15 days


30منزلاعمارت کی تعمیرصرف15روزمیں

by  

بیجنگ : 21 ویں صدی کی سپرپاور کون ؟ صاف ظاہر ہے چین معیشت ہو یا سپر کمپیوٹرز کی بات چینی ہر میدان میں آگے ہیں۔

مگر اب تو انھوں نے ایک ایسا انوکھا کام کر دکھایا ہے جو کسی اور ملک کے لئے ناممکن حد تک مشکل ہے۔

جی ہاں چین نے ایک اعزاز اپنے نام کیا ہے اور وہ یہ کہ اس نے کرہ ارض پر کسی عمارت کی تیز رفتار تعمیر، یعنی 30 منزلہ اور ایک لاکھ 83 ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے ہوٹل کو 15 روز یا 360 گھنٹے میں مکمل کر دکھانا۔

یہ کارنامہ چین کے جنوبی شہر چانگشا میں سر انجام دیا گیا اور اس اعزاز کے حصول کے دوران کسی ایک فرد کو معمولی خراش تک نہیں آئی۔

دنیا کی یہ تیز ترین عمارت 9 شدت کے زلزلے کو بھی برداشت کرنے کی اہل ہے۔

اس عمارت کی بنیاد 46 گھنٹے جبکہ اس کا احاطہ 90 گھنٹوں میں تعمیر کیا گیا۔

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ تیز ترین تعمیر کے باوجود یہ انتہائی ہوا دار، ساﺅنڈ پروف اور دیگر سہولیات سے مزئین ہے۔



--
Shahzad Afzal
http://www.pakistanprobe.com/



No comments:

Post a Comment

Posts of your interest